LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت گولڑہ سرکل کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت گولڑہ سرکل کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔جرائم کی روک تھام، مقدمات کی موثر تفتیش، اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف کارروائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت گولڑہ سرکل کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تھانہ گولڑہ اور تھانہ سمبل کے ایس ایچ اوز، محرران اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گولڑہ سرکل میں جرائم کی مجموعی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، زیرِ تفتیش کیسز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس پی صدر زون نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات کی میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر موثر تفتیش کو یقینی بنانے اور انہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ “No to Weapon” مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ایس پی صدر زون کاظم نقوی نے مزید کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور انصاف کی فراہمی، ان کے مسائل کا فوری ازالہ اور پولیس سروسز کے معیار میں بہتری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور موثر پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »