لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) آل پاکستان اینڈ کشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا یومِ شہادت منائے گی
Share
لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) آل پاکستان اینڈ کشمیر منہاس راجپوت فیڈریشن آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کا یومِ شہادت منائے گی’ فالکن کلب لاہور میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوگی جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سابق ایئر مارشل اظہر حسن، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے والد بریگیڈیئر (ر) محمد اکرم خان، بریگیڈیئر (ر) ریاض احمد طور اور سابق ڈی جی ایف آئی اے (آئی جی) ظفر عباس لک شرکت کریں گے’ فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین میاں شیراز منہاس نے کہا ہے کہ راشد منہاس شہید ہمارے ہیرو ہیں اور ان کا بہادرانہ کارنامہ دفاعی تاریخ میں ہمیشہ درخشاں رہے گا

