اٹک (ڈیجیٹل پوسٹ) مشہور ماہرِ تعلیم عبدالرشید اعوان کو گریڈ 19 میں ترقی
Share
اٹک (ڈیجیٹل پوسٹ) مشہور ماہرِ تعلیم عبدالرشید اعوان کو بی ایس-19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ وہ اس وقت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں بطورِ پرنسپل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قطبال میں بھی پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عبدالرشید اعوان ایک باصلاحیت، مخلص، فرض شناس اور دیانتدار تعلیمی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ BS-19میں ان کی ترقی , ان کی محنت، قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور دیانتداری کا اعتراف ہے۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ افسران، اساتذہ اور دیگر ملازمین نے ان کی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں، نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔

