ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فنڈز کی عدم دستیابی پر سڑک کی مرمت ,حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کیس داخلِ دفتر
Share
ایبٹ آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): حکومت خیبر پختونخوا کے صوبائی محتسب سیکرٹریٹ (ریجنل آفس، ایبٹ آباد) نے فنڈز کی شدید عدم دستیابی اور شکایت کنندہ کی جانب سے مقررہ وقت پر جواب نہ آنے کے باعث ایبٹ آباد روڈ پر حفاظتی دیوار کی تعمیر اور سائن بورڈز لگانے سے متعلق دائر درخواست پر حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کیس کو باقاعدہ طور پر داخلِ دفتر کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق، محلہ بارووالہ (یوسی پھلکوٹ، ضلع ایبٹ آباد) کے رہائشی گلفراز احمد اعوان ولد کالا خان نے مواصلات و تعمیرات ) ڈیپارٹمنٹ، ہائی وے ڈویژن ایبٹ آباد کے خلاف ایک تحریری شکایت دائر کی تھی۔ شکایت کنندہ کا مؤقف تھا کہ علاقے سے گزرنے والی سڑک کی ابتر حالت، سائن بورڈز کی عدم موجودگی اور حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث آئے روز خطرناک حادثات رونما ہو رہے ہیں، جس سے مقامی آبادی کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔صوبائی محتسب کے ڈپٹی رجسٹرا کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران خیبر پختونخوا پروونشل محتسب ایکٹ 2010 کے سیکشن 10(4) کے تحت ایگزیکٹو انجینئر (C&W) ہائی وے ڈیویژن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے سب ڈیویژنل افسر (روڈ-II) ایبٹ آباد کی رپورٹ کی روشنی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں واضح کیا کہ متعلقہ مقام پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے تقریباً 10 ملین (ایک کروڑ) روپے کا بجٹ درکار ہے، تاہم موجودہ وقت میں فنڈز کی شدید عدم دستیابی کے باعث محکمہ یہ دیوار تعمیر کرنے سے قاصر ہے۔محتسب آفس کی جانب سے محکمے کی یہ رپورٹ شکایت کنندہ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان سے جوابی دعویٰ طلب کیا گیا تھا، لیکن شکایت کنندہ مقررہ وقت کے اندر اپنا کوئی ردِعمل یا جواب جمع کرانے میں ناکام رہا۔فنڈز کی عدم موجودگی اور شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی کے بعد صوبائی محتسب ایبٹ آباد نے کیس کی مزید کارروائی کو ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

