ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) گمشدہ بچی آیت نور کیس؛ پولیس کی تفتیش جاری
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور گمشدہ بچی آیت نور کیس؛ پولیس کی تفتیش جاری
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر تھانہ ٹی آئی پی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی بچی آیت نور کے کیس میں پولیس کی جانب سے تفتیش اور تلاش کا عمل مزید تیز کر دیا گیا
ایس ایس پی سکیورٹی ہزارہ ڈویژن میڈم ثمینہ ظفر، اے ایس آئی عاصمہ بخاری (سی ٹی ڈی)،انچارج کمپلینٹ سیل طیبہ جمیل اے ایس آئی اقراء زیب ،انچارج آئی ٹی برانچ اسماء طفیل نے موقع پر پہنچ کر بچی کی والدہ سے ملاقات کی اور کیس کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،جبکہ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔کیس کی تفتیش کے لیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔تفتیش کا دائرہ کار مذید وسیع کیا گیا ہے۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر ایس ایس پی سکیورٹی ہزارہ ڈویژن ثمینہ ظفر,سی ٹی ڈی,ائی ٹی کی ٹیمیں ٹیمیں بچی کی تلاش اور کیس کی تفتیش میں مصروف ہیں، جبکہ ہر ممکن پہلو سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔




