LOADING

Type to search

National

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی ٹی او محمد ساجد کی نمایاں خدمات، یومِ آزادی کی تقریب میں تعریفی شیلڈ پیش

Share

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، ٹریفک نظام کی بہتری اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کو تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے ڈی ٹی او محمد ساجد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر افسران نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، شہریوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور ٹریفک کے نظام کو مزید منظم بنانے کے لیے محمد ساجد کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ڈی ٹی او محمد ساجد نے تعریفی شیلڈ ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور بہتر ٹریفک ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید محنت اور جذبے کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔

یومِ آزادی کی تقریب میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات اور اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »