LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر راہ گیر بچہ سلوٹ کرتے ہوئے ۔ ایس پی پٹرولنگ غازی فیصل سلیم کا بچے سمیت پولیس ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) جشن آزادی کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی کے انچارج سید ذیشان عباس سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتلایا کہ 14 اگست چشن آزادی کے موقع پر صبح 10 بجے کے قریب چکری روڈ پر پٹرولنگ ٹیم انچارج ناصر سعید اسسٹنٹ سب انسپکٹر ۔ راجہ ادریس لنگڑیال ۔ محمد سعید اور چوہدری عبداللہ روٹین کی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ایک راہ گیر بچہ پٹرولنگ پولیس کی گاڑی پر لگے پاکستانی پرچم کو دیکھ کر بلا خوف و ججھک آیا اور وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوے پاکستانی پرچم کو سیلوٹ پیش کیا۔ اور پولیس آفیسرز سے مصافحہ کیا ۔ جسکی ویڈیو کی عکسبندی اور وائرل ہونے پر عوامی حلقوں میں اسکو بہت زیادہ سراہا گیا۔ جبکہ پٹرولنگ ٹیم کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر سعید نے بچے کی اس محبت کو دیکھتے ہوئے بچے کی حوصلہ افضائی کی ۔ مزید سید ذیشان عباس کا کہنا تھا کہ اس جذبہ حب الوطنی کو کوئی نی مٹا سکتا ۔ جس قوم کا بچہ بچہ پاک سر زمین پر قربان ہونے کے لیے تیار ہے۔. ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن غازی فیصل سلیم کا بچے سمیت پولیس ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »