ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں ایک غریب مٹھائی کی دکان پر کام کرنے والے شہری کی گمشدہ ہونے والی کمسن بچی کے ورثاء کو اپنے دفتر بلا کر ملاقات کی۔
Share

ڈی ایس پی سٹی سجاد خان کی زیر نگرانی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور آئی ٹی پرمشتعمل ٹیمیں تشکیل ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن شبیر حسین شاہ، ڈی ایس پی سٹی سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شہریار خان، ریڈر ٹو ڈی پی او ریاست محمود,او سی یو انچارج طارق سلیم،کمپلینٹ سیل انچارج طیبہ جمیل اور انچارج آئی ٹی اسماء طفیل بھی موجود تھے۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے بچی کے والدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ بچی ہماری بچی ہے، اسے ہر صورت تلاش کیا جائے گا۔
ڈی پی او نے کہا کہ بچی کی تلاش کے لیے ڈی ایس پی سٹی سجاد خان کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ آئی ٹی ٹیموں اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ہری پور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ بچی کی تلاش کے لیے جدید ,سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تحقیقات کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ہر ممکن پہلو سے تفتیش جاری رہے گی،