اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی میں جاری تعمیراتی کاموں، مختلف شعبہ جات اور سکیورٹی مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی میں جاری تعمیراتی کاموں، مختلف شعبہ جات اور سکیورٹی مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ، ڈی جی سیف سٹی کو جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی مانیٹرنگ مزید موثر بنانے کی ہدایات دیں ,انکے ہمراہ ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ اور سیف سٹی کے دیگر پولیس افسران موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو بروقت و معیاری پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں کو مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ٹریفک کے ساتھ میٹنگ کی ۔جس میں سیف سٹی مانیٹرنگ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کے جدید نظام اور دستیاب ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے سکیورٹی مانیٹرنگ، جرائم کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کو فوری پولیس رسپانس کی صلاحیت کو مزید موثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور موثر نگرانی کا نظام جدید پولیسنگ کی بنیاد ہے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں بروقت، موثر اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے گی۔





