LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دنیا کا ایک خوبصورت دار الحکومت ہے

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دنیا کا ایک خوبصورت دار الحکومت ہے لیکن اس میں آج بھی بلدیاتی سطح پہ بہت سارے مسائل ہیں جن کو حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات کرپا میں راجہ نزاکت بنگیال کو عمرے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پہ اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔راجہ نزاکت بنگیال نے چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں عمرے کی مبارکباد دینے آئے ۔اس موقع پر موجود اہل علاقہ سے خطاب میں چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود کرپا اور گرد و نواح میں بہت سارے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو جانتے ہیں ۔ الیکشن ہوں یا نہ ہوں ہم نے عوام کے ساتھ اپنا رابطہ ختم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے حامی ہیں اور ہم شروع سے یہ موقف رکھتے ہیں کہ ہمارا کونسلر سب سے با اختیار ہوگا۔ اور اس منشور اور بیانیہ پر ہم کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور اور بیانیہ کو عوام کے لیے مثبت قرار دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »