LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او گنجمنڈی ملک عثمان اعوان اور گنجمنڈی پولیس کا ننکاری بازار میں آتش بازی کے سامان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او گنجمنڈی ملک عثمان اعوان اور گنجمنڈی پولیس کا ننکاری بازار میں آتش بازی کے سامان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

تفصیلات کے مطابق با حکم ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سٹی رانا نعیم یاسین اور ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی و پولیس نے نانکاری بازار میں آتش بازی کے سامان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 دکانیں اور گودام سیل کر دیے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 6 مقدمات درج کر لیے گئے، جبکہ حاجی اقبال عرف بالا، جاوید، طیب سمیت دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
وسیع مقدار میں آتش بازی ، کا سامان پولیس نے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نانکاری بازار میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

جبکہ علاقے کی مزید نگرانی اور کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »