LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سنگین جرائم میں ملوث 12جرائم پیشہ گرفتار

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سنگین جرائم میں ملوث 12جرائم پیشہ گرفتار، منشیات اسلحہ اور ایمونیشن برآمد،وفاقی پولیس کے تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ سنبل ، ،تھانہ نیلور، تھانہ سہالہ اورتھانہ بہارہ کہو پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 07 افراد کوحراست میں لیکر 171 گرام آئس، اورکے 03 پستول اور 01 گن معہ ایمونیشن برآمد کئے، اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کیلئے کاروائی کے دوران 05 افراد گرفتار کیئ گئے ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »