LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بدعنوان افسر یا اہکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بدعنوان افسر یا اہکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، اہم اجلاس میں ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور محرران نے شرکت کی، اجلاس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، شہریوں کو پولیس سروسز کی بروقت فراہمی، پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ عوام کی خدمت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اور پولیس دفاتر و تھانوں میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی ویلفیئر اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گا،میرے دفتر کے دروازے ہر وقت پولیس افسران کیلئے کھلے ہیں، فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام میں پولیس کا کردار کلیدی ہے، لہٰذا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائیاں کی جائیں،جرائم کو چھپانا نہیں بلکہ ان پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، بدعنوانی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ SIPS پروٹوکول کے تحت شہریوں کو بہترین پولیس سروسز اور بروقت دادرسی فراہم کی جائے،تمام افسران روزانہ تین گھنٹے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں گے اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی، پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنے رویے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »