سیالکوٹ (ڈیجیٹل پوسٹ) سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کے دو ملزمان گرفتار
Share
سیالکوٹ (ڈیجیٹل پوسٹ) سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کے دو ملزمان گرفتار
ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلوں کی اپنی ٹیم سب انسپکٹر رانا ندیم تاج راضون ڈھلوں زبور اختر عابد علی کے ہمراہ بڑی کاروائی سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، تھانہ بڈیانہ؛ بلائنڈ مرڈر کیس میں دو ملزمان گرفتار سیالکوٹ پولیس نے تھانہ بڈیانہ کے علاقے بٹر ڈوگراں میں پیش آنے والے اندھے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تفصیلات کے مطابق محمد افضل کی لاش بٹر ڈوگراں کے قریب سے برآمد ہوئی تھی، جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے شواہد کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کیا پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور دستیاب شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر عناصر کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے قتل کے واقعہ کی مکمل اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

