کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) جناح اسپتال میں ا نفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے تربیتی نشست
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی جے پی ایم سی (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر کی ہدایت اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشین رازی کی رہنمائی میں ‘انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول’ کے موضوع پر ایک معلوماتی اور مفید عملی تربیتی نشست منعقد کی گئی۔اس نشست میں مہمانِ اعزازی جے ایس ایم یو (JSMU) کی پرنسپل ڈاکٹر عنبرین عثمانی اور خصوصی مہمان جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ گائناکالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ، شعبہ ریڈیولوجی کی سربراہ ڈاکٹر شائستہ، وارڈ 7 کی سربراہ ڈاکٹر شبنم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہنیلہ، ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر فرخ اور ادارے کے دیگر کئی معزز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔انتہائی معلوماتی نوعیت کی اس عملی نشست کا انعقاد ڈاکٹر ظہیر اور ڈاکٹر عادل نے کیا، جس میں انفیکشن کی روک تھام، معیاری احتیاطی تدابیر، اور انفیکشن کی شرح کو کم کرنے اور مریضوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا احاطہ کیا گیا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں اور عملے نے اس اہم نشست میں بھرپور شرکت کی اور اس سے استفادہ کیا جس سے یہ ایک انتہائی مفید اور معلومات میں اضافے کا باعث بننے والا اقدام ثابت ہوگا۔

