LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں اے ایس آئی وارث بٹر کی ھمراہ پولیس ٹیم غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، مختلف کارروائیوں میں تین افراد گرفتار خنجر سمیت اسلحہ بمہ روند برآمد مقدمات درج

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں اے ایس آئی وارث بٹر کی ھمراہ پولیس ٹیم غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، مختلف کارروائیوں میں تین افراد گرفتار خنجر سمیت اسلحہ بمہ روند برآمد مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں SHO تھانہ سہالہ عون عباس SI کی زیرِ نگرانی تھانہ سہالہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
کارروائیوں کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے تیز دھار آلہ (خنجر) برآمد ہونے پر آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ روند بغیر لائسنس برآمد ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جبکہ ایک اور ملزم کے قبضے سے لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول بمعہ 23 روند دفعہ 144 ض ف نافذ ہونے کے باوجود رکھنے پر دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
تمام ملزمان کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا، بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر معزز عدالت میں پیش کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
عوام سے اپیل:
اگر آپ کے علم میں کوئی شخص غیر قانونی اسلحہ رکھتا ہے یا کسی مشکوک سرگرمی میں ملوث ہے تو فوری طور پر پکار-15 یا اپنے قریبی تھانے کو اطلاع دیں۔ آپ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »