LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقارتقریب کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقارتقریب کا انعقاد ڈی آئی جی ٹریفک / ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، پولیس کے70 شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کےلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںپروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈی آئی جی ٹریفک / ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مہمان خصوصی نے یادگار شہداءپر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ،تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران، شہدائے پولیس کے اہلخانہ وبچوں ،تاجربرادری کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی،مہمان خصوصی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہداءکے اہلخانہ سے ملاقات کی ،تقریب میں اسلام آباد پولیس کے شہداءکی ملک و قوم کےلئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس موقع پر تقریب کے شرکاءکو شہدائے پولیس پر فلمائی گئی ڈاکومنٹریز اور ویڈیوز بھی دکھائی گئی،ڈی آئی جی ٹریفک / ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہداءنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنے جانیں پیش کیں،ان کی ملک و قوم کے لئے یہ قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ “یوم شہداءپولیس “شہدا ءکی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے ، شہدا نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے، فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءہمارا فخر ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہداءاسلام آباد پولیس کی قربانیوں کی بدولت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے،اس موقع پر اسلام آباد پولس کے سینئر افسران نے کہا کہ شہدا ءپولیس کے عظیم احسانات اور قربانیاں لازوال ہیں، ہم دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں شہدا ءکے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ،اسلام آباد پولیس کے 70شہدا ءنے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ،ہم فرض کی راہ میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ءکے بچوں کے وارث ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی لمحے اپنے شہداءکی قربانیوں کو نہیں بھولی، زند ہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ،انہی شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے شہداءکے بچوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »