LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جعلی فرانسیسی شینگن ویزے پر اسپین جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جعلی فرانسیسی شینگن ویزے پر اسپین جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کی کارروائی

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران فلائٹ نمبر QR-615 کے ذریعے اسپین جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 15 پر لگا فرانسیسی شینگن ویزا اسٹیکر مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سعودی عرب میں اپنے دوست شمعون کے ذریعے مذکورہ جعلی ویزا اسٹیکر حاصل کیا۔ ابتدائی ادائیگی کے طور پر 550 سعودی ریال دیے گئے جبکہ منزل پر پہنچنے کے بعد مزید 45 ہزار سعودی ریال ادا کرنے تھے۔

مسافر کے موبائل فون کی جانچ سے انکشاف ہوا کہ وہ غلام شبیر نامی شخص کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے یورپی ویزا کلیئرنس کے سلسلے میں رابطے میں تھا۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »