کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) سپر مارکیٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار، ماوا، گٹکا اور نقدی برآمد
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی کے ضلع سینٹرل میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سپر مارکیٹ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایس پی لیاقت آباد اور ایس ڈی پی او گل بہار کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ شہباز خان کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزم عمیر خان ولد عارف خان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 30 پڑیاں ماوا، گٹکا اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ سامان کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ضلع سینٹرل میں منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی

