LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اتوار کے روزبھی فیلڈ میںمتحرک۔,ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اتوار کے روزبھی فیلڈ میںمتحرک۔,ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے سکیورٹی کے فرائض پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں موجود گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں،اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا،اس موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اردگرد کے علاقوں میں تعینات نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ “لائن پکار- “15پر دیں،انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ہی امن و امان کے قیام کی بنیاد ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض قومی جذبے، فرض شناسی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے رہی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میںمحفوظ اور پ±رامن ماحول کو برقراررکھا جاسکے،آخر میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »