اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر کو محفوظ بنانے کی مسلسل مہم جاری ہے۔
اسلام آباد
تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کیا اور تقریباً 86 لاکھ روپے مالیت کا سو فیصد مسروقہ سامان برآمد کر کے مدعی کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی انسپکٹر ندیم طاہر کی قیادتِ میں گھریلو چور ی کی ایک بڑی اور منظم واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا
مقدمہ نمبر 410/26 مورخہ 30 مئی 2026 جرم 380/454/411 ت پ ملزم عبدالرحمن عرف جھولا ولد فضل الرحمن (سکنہ رمشہ مسیح کالونی، سیکٹر H-9، اسلام آباد) کو گرفتار کر کے
مالِ مسروقہ کی مالیت تقریباً 86 لاکھ روپے (جس میں طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور نقد رقم شامل ہے) برآمد کیا گیا
مقامی تھانہ کراچی پولیس کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی شفیق نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ سامان مدعی کے حوالے کیا۔
اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔۔




