اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام سینی ٹیشن سمیت دیگر ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری اور ہزاروں محنت کشوں کے معاشی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مورخہ 4اگست بروز منگل بوقت صبح نو بجے مرکزی چیئرمین آفس سیکٹرجی سیون فورمیں منعقد ہوگا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام سینی ٹیشن سمیت دیگر ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری اور ہزاروں محنت کشوں کے معاشی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مورخہ 4اگست بروز منگل بوقت صبح نو بجے مرکزی چیئرمین آفس سیکٹرجی سیون فورمیں منعقد ہوگا جس میں ادارے کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے ا س حوالے سے مزدوریونین قائدین کا کہنا ہے کہ سینی ٹیشن سمیت دیگر ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری اسلام آباد کے شہریوں اور ملازمین دونوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کے بے روزگارہونے کا خدشہ ہے جس سے معاشی بحران پیداہوگا اور ہماراملک ان معاشی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،مزدور یونین عہدیداران نے واضح کیا کہ اگر نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اس احتجاج کا دائرہ کارپورے شہر تک پھیلادیا جائے گا اور اس ضمن میں اگر شہر کا صنعتی امن خراب ہواتو اسکی تمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہو گی۔

