LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) این اے-56 شہریار ریاض کے بھائی عاطف ریاض کو مبینہ طور پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت بیرونِ ملک سفر سے روک دیا جب وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔

Share

ذرائع کے مطابق عاطف ریاض کے پاس تمام سفری دستاویزات مکمل تھیں، تاہم انہیں مبینہ طور پر بغیر کسی واضح وجہ یا تحریری وضاحت کے آف لوڈ کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی شہری کو سفر سے روکا جاتا ہے تو اس کی قانونی اور تحریری وجہ ضرور بتائی جائے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف ریاض صرف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، مگر اچانک انہیں سفر سے روک دیا گیا، جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام سے فوری تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »