LOADING

Type to search

National

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) نیشنل ہسپتال اینڈ کارڈیک کمپلیکس اور چغتائی لیب کے درمیان باہمی تعاون پر اہم ملاقات

Share

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ)  نیشنل ہسپتال اینڈ کارڈیک کمپلیکس اور چغتائی لیب کے درمیان باہمی تعاون پر اہم ملاقات نیشنل ہسپتال اینڈ کارڈیک کمپلیکس کے وفد نے چغتائی لیب کی قیادت سے ایک اہم اورخوشگوار ملاقات کی، جس میں معیاری طبی سہولیات کے فروغ اور مستقبل میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔نیشنل ہسپتال اینڈ کارڈیک کمپلیکس کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اور مینجنگ ڈائریکٹر انیس کورائی نے ملاقات میں شرکت کی، جبکہ چغتائی لیب کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عمر چغتائی اور چیف کمرشل آفیسر جویریہ خان نے کی۔ملاقات کے دوران دونوں اداروں کی قیادت نے جدید طبی تشخیص، معیاری علاج، مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ صحت کے شعبے میں باہمی اشتراک کے ذریعے عوام کو عالمی معیار کی طبی خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ملاقات کے اختتام پر نیشنل ہسپتال اینڈ کارڈیک کمپلیکس کی جانب سے ڈاکٹر عمر چغتائی اور چیف کمرشل آفیسر جویریہ خان کو سندھ کی ثقافتی روایت کی علامت اجرک پیش کی گئی، جسے انہوں نے عزت، محبت اور خیرسگالی کی خوبصورت علامت قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ دونوں اداروں نے مستقبل میں مضبوط شراکت داری اور صحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »