LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس افسران و جوانوں کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی ڈویژن میں “انٹیگرال گلوبل” کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس افسران و جوانوں کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی ڈویژن میں “انٹیگرال گلوبل” کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،۔کیمپ میں پولیس اہلکاروں کے مفت طبی معائنے کیے گئے اور ماہر ڈاکٹرز نے صحت سے متعلق ضروری طبی مشورے بھی فراہم کیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولیس افسران و جوانوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے سلسلے میں ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی ڈویژن میں “انٹیگرال گلوبل” کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ ماہر ڈاکٹرز نے مختلف امراض کی تشخیص کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی، بیماریوں سے بچاؤ اور بروقت علاج سے متعلق ضروری طبی مشورے بھی فراہم کیے۔ اس موقع پر پولیس افسران وجوانوں کو انفرادی طبی رہنمائی فراہم کی گئی اور صحت کے حوالے سے ان کے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے گئے۔پولیس افسران و ملازمان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی پروگرام نہ صرف اہلکاروں کی جسمانی صحت کے تحفظ میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں بھی مثبت اضافہ کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے اور ان کی صحت، پیشہ ورانہ استعداد اور بہتر ورکنگ ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف فلاحی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند پولیس فورس ہی مؤثر اور پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات اور دیگر ویلفیئر اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ وہ بہتر صحت اور بلند حوصلے کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کی ذمہ داریاں انجام دے سکی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »