LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام اباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف افیسر ڈاکٹر انم فاطمہ کی موجودگی میں یونین کونسلوں کا کامیاب اوپن اکشن

Share

اسلام اباد (ڈیجیٹل پوسٹ) (نعیم سندھو )چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انم فاطمہ کی سربراہی میں اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں کی اوپن آکشن کامیابی سے مکمل، آمدن میں ریکارڈ اضافہ
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) کی چیف آفیسر ڈاکٹر انم فاطمہ کی ہدایات اور سربراہی میں اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں کے ٹول ٹیکس، پارکنگ فیس اور لاری اڈہ فیس کی اوپن آکشن 27 اور 28 جولائی 2026 کو شفاف، منصفانہ اور انتہائی خوشگوار ماحول میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔
اوپن آکشن میں ٹھیکیداروں، سرمایہ کاروں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، جس کے باعث مسابقتی بولیاں موصول ہوئیں اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ اوپن آکشن سے 4 کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار روپے کی آمدن حاصل ہوئی تھی، جبکہ رواں سال کی اوپن آکشن کے نتیجے میں 11 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار روپے کی ریکارڈ بولی موصول ہوئی، جو گزشتہ آکشن کے مقابلے میں 7 کروڑ 15 ہزار روپے کا غیر معمولی اضافہ ہے۔
اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انم فاطمہ نے کامیاب اوپن آکشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی آئی شفافیت، میرٹ، مسابقت اور بہترین مالی نظم و نسق پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن آکشن کے ذریعے حاصل ہونے والی اضافی آمدن شہری سہولیات کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو معیاری بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »