LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) عوامی کی خدمت کیلئے ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) عوامی کی خدمت کیلئے ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریو ں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کا انعقاد، شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکا ما ت جا ری کئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریوں میں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکا یا ت پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »