اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) میاں نو از شر یف کشمیریو ں کے دلوں کی دھڑکن ہیں: چوہدری عبید اللہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) میاں نو از شر یف کشمیریو ں کے دلوں کی دھڑکن ہیں: چوہدری عبید اللہ
ووٹرلیگی قیادت، پالیسیوں اور عوامی خدمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں
پی ایم ایل این نے ہر دور حکومت میں تعلیم اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی
پی ایم ایل این کے رہنما اور چیئرمین انجمنِ تاجران مرکز جی سیون چوہدری محمد عبیداللہ نے کہا کہ میرپور میں پاکستان مسلم لیگ کے کامیاب عوامی جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کا ہر طبقہ فکر کی نواز شریف کو حمایت حاصل ہے۔ آزاد کشمیر نے شیر کے حق میں فیصلہ دیدیا ،27 جولائی کو صرف رسمی کارروائی ہوگی۔چوہدری محمد عبیداللہ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن اور ترقی و تعمیر کے حقیقی معمار ہیں جنہوں نے اپنے ہر دور حکومت میں آزادکشمیر کی ترقی، انفراسٹرکچر، تعلیم اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ آئندہ آزادکشمیر کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی

