اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزمحمد عتیق طاہر نے پولیس بھرتی سے متعلق اہم کوآرڈینیشن اجلاس میں وفاقی پولیس میں بھرتی کے مختلف مراحل، انتظامی وآپریشنل امور، امیدواروں کے لیے سہولیات، بین لا ادارہ جاتی تعاون اور ریکروٹمنٹ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے عمل کا جائزہ لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزمحمد عتیق طاہر نے پولیس بھرتی سے متعلق اہم کوآرڈینیشن اجلاس میں وفاقی پولیس میں بھرتی کے مختلف مراحل، انتظامی وآپریشنل امور، امیدواروں کے لیے سہولیات، بین لا ادارہ جاتی تعاون اور ریکروٹمنٹ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے تمام افسران کو بھرتی سے متعلق تمام عمل میں مکمل شفافیت، میرٹ، پیشہ ورانہ معیار اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کا پورا عمل مکمل شفافیت، میرٹ، پیشہ ورانہ معیار اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام مراحل کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، امیدواروں کو ہر مرحلے پر بہترین سہولیات، رہنمائی اور منظم ماحول فراہم کیا جائے، جبکہ بھرتی کے عمل میں شفافیت، مساوی مواقع اور غیرجانبداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ شعبے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں، تمام انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں اور بھرتی کے عمل کو جدید تقاضوں کے مطابق مو¿ثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ اہل، باصلاحیت اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے




