راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ چکلالہ ملک خضر حیات بحریہ ہائٹس میں مبینہ ڈانس پارٹی پر کامیاب چھاپہ، 17 افراد گرفتار
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چکلالہ ملک خضر حیات کی قیادت میں بحریہ ہائٹس فیز ون میں مبینہ غیر قانونی ڈانس پارٹی، شیشہ نوشی اور ساونڈ سسٹم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 11 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بحریہ سیکیورٹی کی اطلاع پر ایس ایچ او ملک خضر حیات کی ہدایت پر ایس ائی راجہ خرم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فلیٹ پر فوری چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر تیز آواز میں موسیقی چل رہی تھی، شیشہ نوشی کی جا رہی تھی اور ڈانس پارٹی جاری تھی۔
پولیس نے موقع سے ساونڈ سسٹم، شیشہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا، جبکہ تمام افراد کو گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ منتقل کر دیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 995/26 درج کر لیا گیا ہے اور پنجاب ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015، پنجاب پروہیبیشن آف شیشہ اسموکنگ ایکٹ 2014 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294 کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔
شہریوں نے ایس ایچ او ملک خضر حیات، ایس آئی راجہ خرم اور تھانہ چکلالہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اسی طرح بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

