اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری، ۔سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے تھانہ کھنہ ، تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ بنی گالہ ، تھانہ سنبل، تھانہ گولڑہ اورتھانہ سنگجانی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 06 مختلف بور کے پستول اور 01 کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران 16 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی



