LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری اور تھانہ سٹی کا دورہ, کھلی کچہری میں ایس پی راول ڈویژن، ایس ٹی پی او سٹی سرکل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے شہریوں نے کھلی کچہری کے دوران آر پی او بابر سرفراز الپا کو براہ راست اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں،آر پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق فوری کاروائی کے احکامات جاری کرکے ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض سر انجام دیں کچہری کا انعقاد کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا ہے شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران درخواستوں کی خود نگرانی کریں اور میرٹ اور قانون کے مطابق اقدامات کو یقینی بنائیں ار پی او نے تھانہ سٹی کا دورہ بھی کیا اور تھانے کی بلڈنگ ،فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر، سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام تھانوں میں آنے والے شہریوں کیلئے فوری قانونی کاروائی کویقینی بنایا جائے زیر التوا مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے اور امن و مان کے قیام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »