راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں کھلی کچہری
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں کھلی کچہری، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر ایس ایچ او نصیرآباد محمد جاوید، معطل کلوز لائن، کھلی کچہریوں میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے، قانون کی عملداری اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سی پی او، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے،سی پی او نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر ایس ایچ او نصیرآباد محمد جاوید کو معطل کلوز لائن کردیا، کھلی کچہریوں میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کو انصاف کے حصول میں غیر ضروری تاخیر یا دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


