اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دس دہشت گردوں کو ہلاک اور دو خودکش حملہ آور خواتین کو گرفتار کر لیا۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دس دہشت گردوں کو ہلاک اور دو خودکش حملہ آور خواتین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشنز کیے، جن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور دو خودکش حملہ آور خواتین سمیت ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ ‘عزمِ استحکام’ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پورے عزم کے ساتھ جاری ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے تحفظ، امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مسلسل کارروائی ناگزیر ہے

