ڈھاکہ (ڈیجیٹل پوسٹ) ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کےمیر حمزہ کاسی کا گولڈ میڈل ,….. حافظہ اقرا، رابعہ فاروق اور لائبہ ضیاءکے برونز میڈلز
Share
ڈھاکہ (ڈیجیٹل پوسٹ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ 10 ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی۔ 5 روزہ عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واپڈا کے ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 1 سونے، 1 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں سمیت 6 میڈلز اپنے نام کیے۔ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کے میر حمزہ کاسی نے لاجواب تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر-21 کیٹگری میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسی ایونٹ کی سینئر 75 کلوگرام کیٹگری میں بھی سخت مقابلے کے بعد برونز میڈل حاصل کر کے دوہری کامیابی اپنے نام کی۔میر وایس خان کا سلور میڈلمردوں کے 61 کلوگرام کے مقابلوں میں واپڈا کے میر وایس خان نے حریف کھلاڑیوں کو دھول چٹاتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور ملک کے لیے سلور میڈل جیتا۔ خواتین کے مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں:حافظہ اقرا منور نے 45 کلوگرام کیٹگری میں شاندار کارکردگی پر برونز میڈل حاصل کیا۔رابعہ فاروق نے 50 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔لائبہ ضیاء نے 55 کلوگرام کیٹگری میں حریف کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔ واپڈا اسپورٹس بورڈ نے ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں اس یادگار اور تاریخی کامیابی پر تمام کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔



