LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد کی ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ۔

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد کی ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ۔
تمام افسران قتل کے واقعات کے انسداد اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں، عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے ہومی سائیڈ یونٹ (HIUکے افسران کے ساتھ میٹنگ کی، میٹنگ میں ہومی سائیڈ یونٹ اور ایس ایس آئی او یو کے افسران نے شرکت کی، ایس ایس انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ قتل کے واقعات کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیا جائے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں ,انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں، فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »