ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) حطار میں ٹریفک حادثہ، 1 جانبحق، 2 زخمی
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) حطار اسٹیٹ میں بانڈی پمپ کے قریب گاڑی راہگیروں سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ مسماۃ (ک) جانبحق جبکہ 55 سالہ مسماۃ (ن) بی بی اور 8 سالہ فروا زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے جانبحق اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

