LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپس کا انکشاف

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): آج ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر تھائی ایئرویز فلائٹ نمبر ٹی جی 350کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔

دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 7 پر جعلی پاکستانی انٹرنیشنل ڈیپارچر امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی پائی گئی۔ اسی صفحے پر ملائیشین امیگریشن کے اَرائیول اور ڈیپارچر اسٹمپس بھی مشکوک پائے گئے۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »