لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) اکرم پارک، بانڈ روڈ کے رہائشی واسا حکام کی غفلت کے باعث ڈیڑھ سال سے انتہائی خراب صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں
Share
لاہور(ڈیجیٹل پوسٹ) اکرم پارک، بانڈ روڈ کے رہائشی واسا حکام کی غفلت کے باعث ڈیڑھ سال سے انتہائی خراب صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں’ ٹوٹی پھوٹی گلیاں ابلتے گٹر اور بدبو صرف واسا انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے ہے’ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کا حلقہ ہے’ اور بلال یاسین اس علاقے سے وزیر ہیں’ لیکن ٹھیکیدار کو واسا (WASA) کے حکام کی پشت پناہی حاصل ہے’ علاقے کے متاثرہ رہائشیوں نے کہا کہ صرف ایک سپروائزر، وقار، نے اس منصوبے کو نقصان پہنچایا’ کئی رہائشی اپنے قیمتی مکانات چھوڑ کر چلے گئے’ متاثرہ گھروں میں گندا پانی کھڑا ہے’ علاقہ مکینوں، اور خاص طور پر خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی اصل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کریں

