LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) انسداد جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) انسداد جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ،سنگین جرائم میں ملوث 73 مجرمان اشتہاریوں سمیت 182 افراد گرفتار۔ منشیات ، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ،۔مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 109 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے 4000 کلو گرام چرس، 7000 کلو گرام آئس، 2000 کلو گرام ہیروئن، 03 خنجر، 02 کلاشنکوف،01 رائفل، 05 گنیں اور مختلف بور کے 59 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے جاری کاروائی کے دوران 73 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »