LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) حجاج کرام کی خدمت قومی و دینی ذمہ داری ہے جس کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔سردارمحمد یوسف

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) حجاج کرام کی خدمت قومی و دینی ذمہ داری ہے جس کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ سردارمحمد یوسف
حج کے بہترین انتظامات کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی اموراورانکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ چوہدری محمد یٰسین
پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیرِ اہتمام حج کی سعادت حاصل کرنے والے سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد ۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیرِ اہتمام حج کی سعادت حاصل کرنے والے سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر براءے مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔ تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما یاسر بٹ، انجمنِ تاجران کے نماءندگان، تاجر برادری، سماجی شخصیات اور سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران حج کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی گءی اور ان کی دینی فریضے کی اداءیگی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے حجاج کرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوءے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماءے اور انہیں اپنی زندگیوں میں اس روحانی سفر کے اثرات کو برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرماءے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوءے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ اس سال حج کے بہترین انتظامات کی بدولت لاکھوں عازمینِ حج نے اپنا مذہبی فریضہ نہایت احسن انداز میں ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزارتِ مذہبی امور اور متعلقہ اداروں نے حجاج کرام کو رہاءش، ٹرانسپورٹ، خوراک، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کی فراہمی کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے جن کی بدولت پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات میسر آءیں۔انہوں نے وفاقی وزیر براءے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب حج آپریشن پر مبارک باد پیش کرتے ہوءے کہا کہ ایسے مؤثر اور منظم انتظامات حکومت کی سنجیدگی اور عازمینِ حج کی خدمت کے جذبے کا مظہر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آءندہ برسوں میں بھی حج انتظامات کو مزید جدید اور سہل بنایا جاءے گا تاکہ ہر حاجی کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے شاندار استقبالیہ تقریب کے انعقاد پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت، منتظمین اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ حج سے واپس آنے والے افراد کی عزت افزاءی اور حوصلہ افزاءی ایک قابلِ تحسین روایت ہے جس سے معاشرے میں دینی اقدار کو فروغ ملتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوءے وفاقی وزیر براءے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت عازمینِ حج کی خدمت کو اپنی اہم ذمہ داری سمجھتی ہے اور اسی جذبے کے تحت حج انتظامات میں مسلسل بہتری لاءی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال حج آپریشن کے دوران پاکستانی حجاج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارتِ مذہبی امور، سعودی حکام اور متعلقہ اداروں نے باہمی تعاون سے مؤثر اقدامات کیے جن کے مثبت نتاءج سامنے آءے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آءندہ بھی حجاج کرام کو مزید معیاری سہولیات، بہتر رہاءش، آسان سفری انتظامات اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وساءل بروءے کار لاءے جاءیں گے تاکہ پاکستانی عازمینِ حج زیادہ سے زیادہ آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مذہبی فراءض ادا کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی دعا کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »