اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ سرچ آپریشن کے دوران 409 افراد، 176 گھروں، 26 ہوٹلوں، 68 دکانیں، 275 موٹر سائیکلوں اور 100 گاڑیوں کو چیک کیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ سرچ آپریشن کے دوران 409 افراد، 176 گھروں، 26 ہوٹلوں، 68 دکانیں، 275 موٹر سائیکلوں اور 100 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد،25 موٹر سائیکلوں اور 05 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 409 افراد، 176گھروں، 26 ہوٹلوں، 68 دکانیں، 275 موٹر سائیکلوں اور 100 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد،25 موٹر سائیکلوں اور پانچ گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ بادسلیمان ظفر کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں

