LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس کی جاری بھرتی کے عمل، شفافیت، میرٹ، انتظامی امور اور امیدواروں کو سہولت کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس کی جاری بھرتی کے عمل، شفافیت، میرٹ، انتظامی امور اور امیدواروں کو سہولت کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ۔آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق، چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان اور این پی ایف کے ڈائریکٹر اِن چیف بریگیڈیئر (ر) احمد نواز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل، اس کی شفافیت، میرٹ، انتظامی امور اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل مکمل شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ ہر امیدوار کو مساوی مواقع میسر آ سکیں۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے انتظامی، آپریشنل اور سکیورٹی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے، مختلف شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں،مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »