راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کی پوٹھوہار آفس میں میٹنگ
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کی پوٹھوہار آفس میں میٹنگ،
میٹنگ میں ڈویژن کے ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور محرران کی شرکت،
ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں،
زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اور چالان پینڈنسی کلئیر کی جائے،
اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،
ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،
قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں،
ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئر کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائیں اورکرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے،
تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ایس پی پوٹھوہار
امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان


