حیدرآباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مون سون بارشوں کے شروع ہونے سے قبل گندے نالوں کی صفائی نہ ہونا اور حفاظتی دیواروں کی مرمت نہ ہونے پر مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے تشویش کا اظہار
Share
حیدرآباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مون سون بارشوں کے شروع ہونے سے قبل گندے نالوں کی صفائی نہ ہونا اور حفاظتی دیواروں کی مرمت نہ ہونے پر مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے تشویش کا اظہار ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور عملی اقدامات بروقت نہ کیئے جانے پر مون سون کی بارش باران رحمت کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے شہریوں کے لئے باعث زحمت ہونے کا خطرہ ہے مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زمہ داران ندیم راجپوت نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے حیدرآباد میں گندے نالوں کی مرمت و صفائی ستھرائی کے نام پر شہریوں سمیت تاجروں سے جھوٹے وعدے کیئے جو کہ ہر سال کی طرح وفا نہ ہوسکے جس کے سبب حیدرآباد کے شہریوں سمیت تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی گندا نالہ چوڑی پاڑہ گندا نالہ گرونگر گندا نالہ کی کئی سال گزر جانے کے بعد بھی حفاظتی دیواریں قائم نہ کی جاسکی اور نہ ہی صفائی کے کام کو یقینی بنایا گیا گندے نالوں کی صفائی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین مسلسل خاموش تماشائی بنے نظر آنے لگے جبکہ حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال مون سون بارشوں سے قبل کسی قسم کے اقدامات نہ ہونے پر کئی سوالیہ نشان اٹھنے لگے محاجر قومی موومنٹ حیدرآباد سٹی کے زمہ دار فرحان بابو کا کہنا تھا کہ ماضی میں گرونگر تالاب نمبر 3 گندا نالے میں کمسن بچی گر کر جان کی بازی ہر چکی تھی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعوے کیئے گئے پر نالے کی مرمت صفائی اور حفاظتی انتظامات تاحال نہ ہوسکے چیئرمین یوسی کو علاقہ مکینوں نے متعدد بار شکایات کی گئیں پر تعصب زدہ یوسی چیئرمین کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہ کیئے گئے مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے گندے نالوں کی صفائی ستھرائی کے عمل سمیت گندے نالوں کی حفاظتی دیواریں قائم کی جائیں تاکہ رونما ہونے والے حادثات سے بچا جاسکے اور تاجروں کو درپیش مسائل میں کمی مل سکے بصورت دیگر مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے ٹاؤن چئرمین سمیت چیئرمین یونین کونسلز کے خلاف عوامی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔۔۔
نشرواشاعت
مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون

