LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن مکمل

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن مکمل، 14واں مفرور حوالاتی اسد بھی گرفتار کر لیا گیا، روات پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے7 موٹرسائیکل برآمد کر لیے، زیرحراست افراد اور گینگ کا سرغنہ قبل ازیں ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور چوری کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے, تھانہ گوجر خان پولیس نے ایمرجنسی لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار کر لیا ملزم سے جامہ تلاشی پر بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا ہے، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے 15 کال کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد اس کے ساتھ ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی تو مذکورہ شخص کے ساتھ کوئی واقعہ پیش نہیں ایا تھا بوگس کال کرنے والے کو مشکوک جان کر تلاشی لینے پر بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا، مورگاہ پولیس نےموٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث گرفتار شخص سے 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں، تھانہ وارث خان، تھانہ بنی،تھانہ صدر واہ، تھانہ نظیر آباد اور تھانہ روات کی حدود میں کی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »