اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ شمس کالونی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے دو افراد کو گرفتارکر لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ شمس کالونی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے دو افراد کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان کے سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور 06 لاکھ نقدی برآمد،ملزمان کا متعدد گھریلو چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور 06 لاکھ روپے نقدی برآمدکر لی گئی،گرفتارملز مان کی شناخت راہل مسیح اور آصف نواز کے ناموں سے ہوئی ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے،مزید تفتیش جاری ہے،ایس ایس پی اپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام الناس کو قیمتی اشیاءسے محروم کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی

