اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس، سکیورٹی، پولیس ٹریننگ اور موثر پولیسنگ کے فروغ کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس، سکیورٹی، پولیس ٹریننگ اور موثر پولیسنگ کے فروغ کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، اے آئی جی آپریشنز سعود خان سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، جرائم کی روک تھام، آپریشنل حکمت عملی، جدید پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو موثر پولیسنگ کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور تمام افسران و اہلکار ہر وقت فیلڈ میں متحرک، الرٹ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے تیار رہیں،انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ناگزیر ہے،اس مقصد کیلئے تربیتی پروگراموں کو مزید موثر، عملی اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے بہترین انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو،آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ گشت، ناکہ بندی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور فوری ریسپانس کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، قانون کی بلاامتیاز عملداری اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو،اجلاس میں مجموعی پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے، مختلف یونٹس کے درمیان باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور جرائم کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،جبکہ آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ جاری کیے گئے احکامات پر فوری اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے، امن و امان کے قیام اور بہترین پولیسنگ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی



