راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا، زخمی شہری دوران علاج معالجہ دم توڑ گیاتھا، اشتہاری سال 2006 سے پولیس کو مطلوب تھا، واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اشتہاری کے دو ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

