LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا محرم الحرام کے دوران مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی محمد جواد طارق کا محرم الحرام کے دوران مختلف امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے دوران مختلف امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، پولیس نفری کی تعیناتی اور دیگر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام کے دوران انتہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوںکی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ سینئر افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تمام سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اور موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مذہبی اجتماعات محفوظ اورپرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »